پاکستانی کرکٹرز امریکہ پہنچتے ہی بل رائیڈنگ دیکھنے پہنچ گئے

0
31

نیویارک(پاکستان نیوز)ٹی20ورلڈکپ کیلئے امریکہ پہنچنے والے قومی کرکٹرز کرکٹ بھول کر بل رائیڈنگ کا مزہ لینے سٹیڈیم پہنچ گئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بائولر عباس آفریدی، حارث رئوف اور شاداب خان امریکا کے مقبول کھیل بل رائیڈنگ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ قومی کرکٹر عباس آفریدی نے انسٹا گرام پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، افتخار احمد، نسیم شاہ اور حارث رئوف موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here