عوام کیلئے ریلیف پروگرام، کھربوںڈالر مختص

0
145

واشنگٹن(پاکستان نیوز)اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے کورونا وائرس سے نمٹنے اور متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے22 کھرب ڈالر کے ریلیف بل کی تجویز پیش کر دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کے ترجمان ڈریو ہیمل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سپیکر نینسی پیلوسی نے گزشتہ روز وزیر خزانہ سٹیون منوچن کو ٹیلی فونک رابطے میں بتایا کہ کورونا وائرس ریلیف بل سے آنے والے مہینوں میں انسانی زندگیوں، جمہوریت کے تحفظ اور گزر بسر کے لیے وسائل فراہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل میں سکولوں، چھوٹے کاروباروں، ہوٹلوں، ایئرلائن ورکرز اور دیگر اداروں کی مدد بھی شامل ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ اراکین نے کورونا وائرس سے بحالی کے لیے مئی میں 3.4 ٹریلین ڈالر کا امدادی پیکج منظور کیا لیکن بعد ازاں ریپبلیکنز نے اس امدادی پیکج میں ایک ٹریلین ڈالر کی کمی کا مطالبہ کیا جس کے لیے کئی بار ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز کے مابین مذاکرات ہوئے جس کے بعد ڈیموکریٹس نے 22 کھرب ڈالر کے ریلیف بل کی تجویز پیش کر دی ہے اور امکان ہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل ریپبلیکنز کے ساتھ امدادی پیکج کی منظوری کا معاہدہ طے پاجائے گا جس میں قرضوں کی فراہمی، چھوٹے کاروباروں کے لیے گرانٹس، بے روزگار افراد کو ہفتہ وار اضافی 600 ڈالر کی ادائیگی شامل ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here