لندن(پاکستان نیوز) عدالت نے نرسری کے بچوں کو زہر دینے والی خاتون ٹیچر کو سزائے موت سنادی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بچوں کو زہر دینے کا واقعہ گزشتہ سال 27 مارچ کو چین کے شہر جیژو میں پیش آیا تھا جس میں نرسری کی ٹیچر پر 25 بچوں کو زہر دینے کا الزام عائد کیا گیا، واقعے کے بعد بچوں کو فوری طوراسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ان میں سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا تھا۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ بچوں کو زہر دینے کے واقعے میں فوری طور پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ناشتہ کرنے کے بعد بچوں کو قے کی شکایت ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئے جس کے بعد پولیس نے خاتون ٹیچر کو زہر دینے کے الزام میں گرفتار کیا۔