کیلی فورنیا کے اناہیم شہر کو لٹل عریبیہکا نام دیدیا گیا

0
203

نیویارک (پاکستان نیوز) کیلیفورنیا کے شہر اناہیم کو عرب کمیونٹی کی بھرپور کاوشوں کے بعد ”لٹل عریبیا” قرار دینے کی قرار داد کو منظور کر لیا گیا ، اس شہر میں عرب کمیونٹی کی جانب سے کاروباری اور ثقافتی سرگرمیوں کو بہت زیادہ بڑھا گیا ہے ، جبکہ عرب ثقافت ، روایات اور لوگوں کی بڑی تعداد کی وجہ اسے اس شہر کو لٹل عربییا کا خطاب دیا گیا ہے ، عرب امریکن سوک کونسل کے بانی راشد الدباغ نے بتایا کہ انھوں نے اس سلسلے میں بڑی کاوش کی ہے ، 13کونسل ممبرز سمیت 3 میئرز کے ساتھ طویل ملاقاتوں کا سلسلہ قائم ہے جبکہ لاتعداد ورکشاپس ، آرٹیکلز کی مدد سے آج اس مقام تک پہنچے ہیں کہ اس شہر کو لٹل عریبیا کا خطاب ملا ہے ۔اناہیم میں مقیم کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز لاس اینجلس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسام ایلوش نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان تمام سالوں کے بعد کمیونٹی کی تنظیم سازی کا نتیجہ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کارکنوں سے لے کر کاروباری افراد تک، خریداروں تک اکٹھی ہوئی اور وہ کیا جو ہماری جمہوریت ہمیں کرنے کی اجازت دیتی ہے اور وہ ہے مشغول رہنا، وکالت کرنا اور ان کی آواز سننا،یہ شہری مصروفیت اور جمہوریت کا ایک بہت بڑا سبق ہے جس کا ہم نے اس سارے عمل میں مشاہدہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here