لانگ آئی لینڈ میں جشن آزادی میلہ 18جولائی کوہوگا، تیاریاں مکمل

0
122

نیویارک (پاکستان نیوز)ناسو کائونٹی کی خصوصی اجازت اور پاکستان ہیریٹیج کے روح رواں علی مرزا کی سربراہی میں جشن آزادی کا واحد 18 جولائی کومنعقد کیا جائے گا ، علی مرزا کے مطابق گزشتہ سال کرونا لاک ڈائون کی وجہ سے جشن آزادی میلے کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا لیکن رواں برس کمیونٹی کے بھرپور اصرار پر ہماری کوششیں رنگ لے آئیں ،یہ جشن آزادی کا میلہ شام 5 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا ، پارکنگ اور انٹری مفت ہے ، میلے میں معروف پاکستانی فنکار نعیم عباس روفی اور مہوش شاہ اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرینگے ، ان کے علاوہ مقامی کئی گلوکار اور ڈانس گروپ ، مختلف تنظیموں کا اجتماع ہوگا ، ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی فنکار میلے میں شرکت کے لیے پاکستان سے روانہ ہو چکے ہوں گے ، عیدالاضحی کی خصوصی شاپنگ کے لیے کپڑوں ، جیولری ، مہندی اور چوڑیوں کے بے شمار سٹالز لگائے جائیں گے ، پاکستانی فنکار یادگار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ، کتابوں ، کھانوں ، جیولری ، کھلونوں کے لیے بک سٹالز کی بکنگ کے لیے بلال خان سے فون نمبر 516-410-1013 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ، تمام کمیونٹی سے اپیل ہے کہ فیملی ، دوستوں اور بچوں کے ہمراہ میلے میں شرکت کو یقینی بنائیں ، عید کی شاپنگ ، فوڈ اور میوزک سے لطف اندوز ہوں ، بچوں کے لیے مختلف مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا ، مزید معلومات اور تفصیلات کے لیے علی مرزا سے فون نمبر 516-457-5839 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ، انتظامی کمیٹی میں وائس چیئر مین اکبر آفریدی ، شاہد ملک ،سید وسیم ، بلال خان ، چودھری ضمیر ، عمار یاسر و دیگر نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی فیملیز کے ساتھ شریک ہو کر جشن آزادی پاکستان کے میلے کو کامیاب کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here