راولپنڈی(پاکستان نیوز) علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان نے دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ جو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بات پسند نہیں آئی، بانی نے کہا ہے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی سے ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی کے تمام کیسز کی سماعت ملتوی ہوئی ہے، آج ہماری بشری اور بانی دونوں سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی بلکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے، بانی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹاوٹ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افواہیں پھیلاتے ہیں، ان ٹاوٹوں سے کوئی پوچھے ان کے سورسز کیا ہیں، سوشل میڈیا پر اب افواہیں چل رہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے دماغ میں اب کوئی انفیکشن ہوا ہے، اللہ تعالی ان کی حفاظت کررہا ہے