صدر بائیڈن اگلے مہینے سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ کریں گے

0
261

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدربائیڈن اگلے مہینے سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ صدر جو بائیڈن اگلے مہینے سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ کریں گے، وائٹ ہاس کی جانب سے دورے کے حوالے سے حتمی اعلان جلد کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا چاہتے ہیں تاکہ امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام لایا جاسکے۔ صدر جوبائیڈن اسرائیل میں اپنے ہم منصب آئیزیک ہرزوگ، وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور فلسطینی صدر محمود عباس سے بیت اللحم میں ملاقات کریں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here