نیویارک (پاکستان نیوز) کرونا لاک ڈائون کے دوران امریکہ کے امیر ترین شہریوں کی دولت میں 40 فیصد زائد اضافہ ہوگیا ، فوربز میگزین کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق 400 امیرترین افراد کی مجموعی دولت 2.9 بلین ڈالر تھی جوکہ کرونا لاک ڈائون کے دوران بڑھ کر 4.5بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔ ایمازون کے بانی جیف بیزوز امریکہ کے امیرترین شخص قرار پائے جن کی دولت 201 بلین ڈالر کے قریب رہی ، ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون موسک 190.5 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 134.5 بلین ڈالر دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ امیر ترین افراد کی فہرست میں 44 نئے افراد کا اضافہ ہوا ہے ، شیلڈن کسینو کے مالک کی بیوی مریم ایڈیلسون نئے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت 30.4 بلین ڈالر کے قریب ہے ، کرپٹو کرنسی سے کھرب پتی بننے والے سیم بنک مین فریڈ نوجوان ترین امیر افراد میں شامل ہیں ان کی عمر 29 سال ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 22.5 بلین ڈالر کے قریب ہے ۔