بائیڈن نے 28.6 بلین ڈالر کے امدادی بل پر دستخط کردیئے

0
74

واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر بائیڈن نے حکومتی شٹ ڈائون سے بچنے کے لیے ہنگامی امداد کے بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس سے حکومتی امور کی انجام دہی میں مدد ملے گی ، بل کی مدد سے افغان مہاجرین کی آبادی میں بھی مدد مل سکے گی ، وائٹ ہائوس اور سینیٹ کی جانب سے حکومتی امور انجام دہی کے لیے 28.6 بلین ڈالر کا ہنگامی بجٹ بل پاس کیا گیا ہے جس کے تحت سمندری طوفان آئیڈا سے تباہ حال ریاستوں کی مدد کی جائے گی بلکہ افغان مہاجرین کی آبادی میں بھی خاصی مدد حاصل ہوگی ، ابتدائی معلومات کے مطابق افغان مہاجرین کی آباد کاری کے لیے 6.3 بلین ڈالر کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ، بل کی مدد سے حکومت کی کرونا کے خلاف مہم کو بھی سپورٹ ملے گی جس کے تحت ویکسین کی زیادہ خریداری اور لوگوں کو ویکسین لگوانے کی طرف راغب کرنے کے لیے اقدامات نمایاں ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here