پرتشدد جرائم کےخلاف بائیڈن کا ایکشن پلان

0
154

نیویارک (پاکستان نیوز)پرتشددجرائم میںاضافے کے خلاف صدر بائیڈن نے ایکشن پلان کا اعلان کردیا ہے، فائرنگ کی آن لائن گیمنگ کے بڑھتے رحجان کو قتل کی وارداتوںمیں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہاہے،ملک میں بڑھتے گن وائلنس اقدامات کی وجہ سے بائیڈن نے ایگزیکٹو ایکشنز کی سیریز متعارف کروانے کا اعلان کر دیاہے،ایک کے بعد ایک فائرنگ کے واقعات سے اسلحہ کے متعلق قانون سازی کا مطالبہ زورپکڑ گیاہے ، صدربائیڈن اس سلسلے میں ڈیوڈ چپ مین کو گن کنٹرول ایڈووکیٹ نامزد کرنے کے خواہاں ہیں ، اسلحے کے بڑھتے واقعات کی وجہ سے بائیڈن پر قانونی ساز ی کے لیے دباﺅ بڑھ گیا ہے،جمعرات کو جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے اسلحہ استعمال کے بڑھتے واقعات کے خلاف تین اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے فائرنگ کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوگی،آن لائن گیمنگ کے بڑھتے رجحان کی وجہ سے بھی فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے ، ٹیکساس کے 19 سالہ فرحان توحید نے خاندان کے چھ افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی اوراس کے متعلق پیشگی انسٹا گرام پر ایک 11 صفحات پرمشتمل لیٹر بھی لکھا جس میں اس نے اپنی کارروائی کے متعلق بتایا ، جب فرحان کے دوستوں اور اہل خانہ نے انسٹا گرام پر اس کا لیٹر دیکھا تو انھوں نے فوری پولیس کا مطلع کیا ، پولیس ریڈبریکس ہوم پہنچی تو گھر میں 21 سالہ تنویر توحید ، والد 54 سالہ توحید الاسلام ، والدہ 56 سالہ آئرن، 77 سالہ دادی نیسا اور 19 سالہ جڑواں بہنوں کی نعشیں خودمیں لت پت پڑی تھیں، ایلن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سارجنٹ جان فیلٹی نے بتایا کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ ملزموں نے کب گھر کے فیملی کو قتل کیا لیکن یہ ضرور ہے کہ دونوں بھائیوں نے مشترکہ منصوبہ بندی سے یہ سب کچھ کیا ہے ۔کے ڈی ایف ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ فربین فرحان نے نیویارک یونیورسٹی میں سکالر شپ کے لیے اپلائی کیا تھا جس کو منظورکر لیا گیا تھا ۔انسٹا گرام تحریر کے مطابق فرحان اوراس کا بھائی تنویر کافی عرصہ سے ذہنی مسائل کا شکار تھے جبکہ پاکستان میں لاہورکے علاقے نواں کوٹ میں ملزم نے پب جی سٹائل میں فائرنگ کر کے بھابھی، بہن اور محلہ دار کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم کوموقع سے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں دو بھائیوں کے درمیان سامان بیچنے پر لڑائی جھگڑا ہوا جو تین افراد کی جان لے گیا، جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بہن ماریہ، بھابھی عظمیٰ نیلم اورراہگیر زاہدشامل ہیں۔ ملزم کی والدہ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے،عینی شاہدین کے مطابق ملزم بلال نے پب جی سٹائل میں پہلے گھر والوں پر فائرنگ کی بعد میں گلی میں آکر محلہ دار کو دوڑنے کا کہا بعد میں فائر نگ کر دی،اہل علاقہ کے مطابق ملزم بلال نشے کا عادی ہے ،نشہ کے لئے پیسے مانگنے پراکثرجھگڑاکرتارہتا تھا۔ امریکہ میں گن وائلنس واقعات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہاہے ،2021 کے دوران اورنج کیلیفورنیا آفس میںفائرنگ کے واقعے میں چار افرادہلاک ، دو زخمی ہوگئے،22 مارچ کو بولڈر میں فائرنگ کے واقعے میں دس افرادجان کی بازی ہارگئے،مارچ کے دوران جارجیا اوراٹلانٹا میں فائرنگ سے 9افرادموت کے منہ میں چلے گئے،9فروری کو منی سوٹا میں فائرنگ سے 5افراد قتل کر دیئے گئے،9فروری کو بفلو منی سوٹا میں فائرنگ سے 5افراد،2فروری کواوکلاہاما میں 7افراد فائرنگ کی زد میں آگئے،دسمبر 2020 میں راک فورڈ میں چھ افراد،20نومبر 2020 میں وسکانسن میں8افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here