ملٹری اکیڈمی پر حملہ ناکام: سازش میں ملوث مسلم جوڑا گرفتار

0
88

نیوجرسی (پاکستان نیوز) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کو جوائن کرنے اور یو ایس ملٹری اکیڈمی پر حملے کی سازش کرنے کے الزام میں برانکس کے میاں ، بیوی کو حراست میں لیتے ہوئے بغیر ضمانت جیل میں ڈال دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق برانکس سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ جیمز بریڈلی اور ہوور کی 29 سالہ عروہ موتھانا کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مشرق وسطیٰ کے کارگو شپ میں سوار ہوئے ، سیکیورٹی فورسز نے خفیہ پلان کے تحت دونوں میاں بیوی کو کارگو شپ کے ذریعے مشرق وسطیٰ لے جانے کی آفر کی تھی جبکہ دونوں کارگو کیلئے پہنچے تو فورسز نے حراست میں لے لیا ، عدالت میں یو ایس اٹارنی نے موقف اپنایا کہ ملزم دہشتگرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے لڑنے کا خواہشمند رہ چکا ہے ۔عدالت نے ضمانت منسوخ کرتے ہوئے جیل میں ڈال دیا ہے ۔خاتون نے عدالت میںموقف اپنایا کہ میں نے مجبوری میں یہ قدم اٹھایا ہے میں اپنے ملک واپس جانا نہیں چاہتی ہوں ، خاتون نے بتایا کہ دو افراد نے ہم سے رابطہ کرکے کارگو شپ کی سہولت فراہم کرنے کی آفر کی ہم نہیںجانتے تھے کہ دو افراد سیکرٹ سروس سے ہیں لہذا ہم نے ان کی آفر قبول کر لی ، میاں جیمز بریڈلی کے متعلق انکشاف ہوا کہ وہ 2014 میں آئی ایس آئی ایس جوائن کر چکا تھا اور مزید اس کے لیے خدمات دینے کا خواہشمند تھا ۔ایک ایجنت دونوں میاں بیوی کو 14 مارچ کو نیوجرسی کے ہوٹل میں چھوڑ کر گیا ، کورٹ پیپرز میں ہوٹل کا نام نہیں بتایا گیا ، بریڈلی کارگو سروس کے لیے 17 مارچ کو ایف بی آئی ایجنٹ سے ملا تھا ، بریڈلے نے ایجنٹ کو سروسز کو کیلئے ایک ہزار ڈالر کی رقم ادا کی تھی ، دونوں میاں بیوی یمن جانا چاہتے تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here