جوبائیڈن جیتے تو بھات سے مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے:انتونی

0
109

واشنگٹن(پاکستان نیوز)امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے مشیر انتونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اگر بائیڈن انتظامیہ انتخابات جیت گئی تو بھارت کےساتھ مسئلہ کشمیر اٹھائے گی اور مسلمانوں کےساتھ امتیازی سلوک کے حالیہ بھارتی قانون پر بھی اپنے تحفظات پیش کرےگی۔واشنگٹن میں ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں امریکی خارجہ پالیسی پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکے پاس بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میںآزادی نقل وحرکت، آزادی اظہار رائے پر پابندی، شہریت قانون سے متعلق حقیقی خدشات ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے متعلق حکمت عملی بڑے پیمانے پر ناکام ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here