نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس کے مسلم آفیسر محمد چودھری نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ،نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس آفیسر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، لواحقین کے مطابق پولیس آفیسر کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے جبکہ کھوپڑی پر گہرے زخم تھے جیسے کیسی بھاری راڈ سے وار کیے گئے ہوں، پولیس کو شبہ ہے کہ آفیسر محمد چودھری پر ڈاکوئوں کے گروہوں نے حملہ کیا ہے کیونکہ ایک ماہ سے وہ ڈکیتی وارداتوں کی تفتیش میں مصروف عمل تھے ، ڈیلی نیوز کے مطابق منگل کی صبح آف ڈیوٹی پولیس افسر محمد چودھری کو تین افراد نے نشانہ بنایا، انہوں نے اس کا پرس اور سیل فون چرا لیا اور اسے فٹ پاتھ پر تقریباً بے ہوش چھوڑ دیا۔عینی شاہدین نے محمد چودھری کو قریبی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جوکہ نہیں جانتے تھے کہ محمود چودھری ایک پولیس اہلکار ہے، پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔