انتخابات ؛ ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی

0
4

نیویارک (پاکستان نیوز)مڈ ٹرم انتخابات سے قبل ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کی مقبولیت کو بڑا جھٹکا، ایشیائی امریکیوں کی اکثریت کی جانب سے معیشت، صحت اور خارجہ پالیسی کی حکمت عملی پر شدید عدم اطمینان کا اظہارنومبر 3 کے مڈ ٹرم انتخابات کے نزدیک آتے ہی ایشیائی امریکی، نیٹیو ہوائی اور پیسفک آئی لینڈرز بالغوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کے خلاف غیر اطمینان بڑھ رہا ہے۔ اے پی این اور سی اور اے اے پی آئی ڈیٹا کے نئے سروے کے مطابق، ڈیموکریٹس کو صحت کی دیکھ بھال اور معیشت جیسے اہم امور پر واضح برتری حاصل ہو چکی ہے۔ ستمبر 8 سے ستمبر 15 کے درمیان کیے گئے اس سروے کے مطابق ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کی حمایت میں مسلسل کمی آئی ہے۔ صرف 25 فیصد ایشیائی امریکی بالغ ٹرمپ کی کارکردگی کی توثیق کرتے ہیں جبکہ صرف 20 فیصد کے قریب لوگ ان کی معاشی حکمت عملی سے متفق ہیں۔ ایران میں جاری فوجی تنازع سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ایندھن فی گیلن تقریباً 1.50 ڈالر مہنگا ہو چکا ہے۔ معیشت اور زندگی کے اخراجات کو 90 فیصد کے قریب ووٹرز بنیادی الیکشن مسئلہ قرار دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ صحت کی دیکھ بھال، خارجہ پالیسی، جرائم اور وائٹ ہاؤس کے رویے پر تحفظات گہرے ہو چکے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کو مختلف پالیسیوں پر 20 فیصد پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ تاہم ووٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس کے حوالے سے بھی رائے تقسیم ہے اور وہ دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت سے مکمل مطمئن نہیں ہیں۔ مڈ ٹرم کے موقع پر انتخابی دھاندلی، جعلی معلومات اور قانونی چیلنجز پر بھی شدید خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here