نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک (اے پی)عدالت کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جمعہ کو حکم دیا گیا کہ وہ نیویارک ٹائمز اور تین تفتیشی رپورٹرز کو قانونی فیس کی مد میں تقریباً $400,000 ادا کریں، فیس کی ادائیگی کا حکم 2018 کے مقدمہ کی مد میں دیا گیا ہے، اخبار اور رپورٹرز سوزان کریگ، ڈیوڈ بارسٹو اور رسل بٹنر کو مئی میں مقدمے سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ ٹرمپ کا اپنی الگ بھانجی مریم ٹرمپ کے خلاف دعویٰ کیا کہ اس نے نامہ نگاروں کو ٹیکس ریکارڈ دے کر پہلے سے طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی، ابھی تک زیر التواء ہے۔نیویارک کے جج رابرٹ ریڈ نے کہا کہ کیس میں “مسائل کی پیچیدگی” اور دیگر عوامل کو دیکھتے ہوئے، یہ مناسب ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹائمز اور رپورٹرز کے وکلائ کو قانونی فیس کی مد میں کل 392,638 ڈالر ادا کرنے پر مجبور کیا جائے۔ٹائمز کے ترجمان ڈینیئل روڈس ہا نے نیویارک کے ایک قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاست کا نیا ترمیم شدہ اینٹی SLAPP قانون آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے ایک طاقتور قوت ثابت ہو سکتا ہے، جو ناقدین کو خاموش کرنے کے لیے بنائے گئے بے بنیاد مقدمات پر پابندی عائد کرتا ہے۔ اس طرح کے مقدموں کو SLAPPs یا عوامی شرکت کے خلاف اسٹریٹجک مقدمے کے نام سے جانا جاتا ہے۔