واشنگٹن (پاکستان نیوز) اومیکرون کیسز میں اضافے کی وجہ سے رواں برس جنوری میں امریکہ میں مختلف کمپنیوں نے 3 لاکھ سے زائد ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے ، جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں 43 لاکھ سے زائد ملازمین بے روزگار ہوگئے تھے، کرونا وبا کی وجہ سے 2021 کی دوسری ششماہی کے دوران ہر ماہ کم از کم چالیس لاکھ کارکنوں نے استعفیٰ دیا، وبائی امراض کے ابتدائی دنوں میں 20 ملین سے زیادہ افراد اپنی ملازمتوں سے محروم ہوگئے تھے، جابز سائٹ Indeed کے ماہر اقتصادیات نک بنکر نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دسمبر میں اومیکرون کا کارکنوں کی مانگ پر اثر انداز ہوا۔اس وائرس نے بڑے پیمانے پر بے روزگاری میں اہم کردار ادا کیا ہے،اومیکروں کیسز میں اضافے پر امریکیوں کی ایک ریکارڈ تعداد کام سے محروم ہوگئی کہ وہ بیمار تھے یا وہ بیمار لوگوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔ملازمتوں سے فارغ ملازمین کی تعداد 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔