کراچی(پاکستان نیوز) ڈالر کی قدر میں ایک فیصد کا اضافہ دیکھا گیا اور یہ روپے کے مقابلے میں 161 روپے 48 پیسے کا ہوگیا جو ڈالر کی 9 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈالر کی طلب میں اچانک اضافے نے کرنسی مارکیٹ کو حیرت زدہ کردیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ پورے دن ڈالر کی بلند سطح پر تجارت ہوئی اور یہ 161.48 روپے پر بند ہوا۔ جمعے کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر، روپے کے مقابلے میں 159.94روپے پر بند ہوا تھا۔ پیر کے روز ڈالر کی قدر میں 1.54 روپے اضافہ دیکھا گیا، اس سے قبل 23 اکتوبر 2020 کو ڈالر 161.15 روپے تک جا پہنچا تھا۔ کرنسی ڈیلر نے انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کو ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ قرار دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم درآمدات میں اضافے کے باعث تجارتی فرق بڑھا ہے اور دباؤ کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا