امریکی عالمی مذہبی آزادی کمیشن کی سالانہ آڈٹ رپورٹ

0
183

بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک ترین ملک قرار، اقلیتوں کے حوالے سے پاکستانی کردار کی تعریف
شکاگو کی مسلم و پاکستانی کمیونٹی میں مسرت کی لہر، وزیراعظم پاکستان و ریاستی اداروں کو خراج تحسین

شکاگو(پاکستان نیوز) امریکی عالمی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں بھارت کو اقلیتوں کے حوالے سے خطرناک ترین ملک قرار دیدیا گیا، رپورٹ میں بھارتی حکومت، سپریم کورٹ اور اسٹیبلشمنٹ کے متعدد اقدامات و فیصلوں کو بنیاد بناتے ہوئے اس ملک کو 2004ءکے بعد پہلی دفعہ خطرناک ترین قرار دیا گیا ہے، ان میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی، مقبوضہ وادی میں ہندو سرمایہ کاروں کو شہری حقوق دینے، شہریت کے غیر انسانی و آئینی ایکٹ، بابری مسجد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے اور 2019ءمیں اقلیتوں نیز نچلی ذات کے ہندوﺅں پر ظلم و ستم اور ہلاکتیں شامل ہیں۔ رپورٹ میں پاکستان کے اقلیتوں کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے خصوصی طور پر کرتار پور راہداری کھولنے،سکھ یونیورسٹی کے قیام، طویل عرصے سے غیر فعال مندروں کو دوبارہ کھولنے، سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی کے حوالے سے فیصلے سمیت اقلیتوں کو مذہبی آزادی و مساویانہ حقوق جیسے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ ریاست الی نائے میں مقیم مسلم کمیونٹی خصوصاً پاکستانیوں نے اس رپورٹ کے مندرجات پر اظہار مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے عمران خان کے اقوام متحدہ میں مودی اور بھارت کے ہندو ازم کے نفرت انگیز و انسان دشمن ایجنڈے کو فاش کرنے کا نتیجہ قرار دیا ہے اور دنیا کو بھارت کے مکروہ و متعصبانہ رویے سے آگاہی قرار دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here