نیویارک (پاکستان نیوز ) سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن نے روس کی جانب سے امریکی فوجیوں کو مارنے پر طالبان کو انعام دینے کی خبر کے متعلق بریف کیے جانے پر انکار پران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، جوبائیڈن نے کہا کہ انھوں نے ٹرمپ کو روس کی جانب سے امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر طالبان کو انعامات کی پیشکش کے متعلق واضح طورپر بریف کیا تھا اور میں اس کا خود عینی شاہد ہوں لیکن اس موقع پر صدر ٹرمپ کا اس طرح کا بیان دینا سمجھ سے بالا تر ہے ، انھوں نے کہا کہ ٹرمپ عوام کے ساتھ ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں اور ان کو دھوکے میں رکھتے ہیں اور اس مرتبہ بھی وہ یہ کام بڑی باخوبی سے انجام دے رہے ہیں لیکن میں ان کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ ایسا ہر گز نہیں ہوگا ۔