پاکستان ؛ معاشی ترقی3.5فیصد رہے گی

0
44

واشنگٹن (پاکستان نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5فیصد رہنے کا امکان ہے۔حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقررکر رکھا ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو2فیصد رہی۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ورلڈ اکنامک آئو ٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال عالمی معیشت 3.3 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔بھارت کی جی ڈی پی گروتھ6.5،چین کی4.5فیصد رہنے کی توقع ہے ۔رپورٹ میں عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند رہنے کا امکان ہے ۔البتہ پالیسی ریٹ میں سال کے دوسرے حصے میں کمی کا امکان ہے، عالمی معیشت کیلئے ایکسٹرنل، فسکل اور فنانشل خطرات موجود ہیں، انرجی اور فوڈ پرائسز بتدریج کورونا سے پہلے والی سطح پر آجائیں گی، تاہم عمومی مہنگائی بلند سطح پر رہے گی۔رواں سال بھارت 6.5 فیصد، چین کی جی ڈی پی گروتھ 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here