عائشہ علی پراگ میں سفیر مقرر، عامر عطوزئی نئے قونصل جنرل مقرر

0
95

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر 19نئے سفرا اور ایک قونصل جنرل کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق برلن میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر فیصل برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔ ڈاکٹر بلال اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہوں جبکہ عائشہ علی پراگ میں نئی سفیر، ابرار حسین خان کینیا میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔ جاوید عمرانی تیونس، خالد حسین الجزائر، میاں عاطف شریف ایتھوپیا میں پاکستان کے نئے سفیر ہو گے۔ جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی کو روس میں سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ مدثر ٹیپو تہران، ذیشان احمد عراق اور ساغب رف بحرین میں نئے سفیر ہوں گے۔ کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین جرمنی میں پاکستان کی سفیر ہوں گی۔ ایتھوپیا میں پاکستانی سفیر شوزپ عباس میکسیکو میں پاکستان کے سفیر جبکہ شعیب سرور کو ڈنمارک اور مدثر چودھری کو مراکش میں سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ احسن رضا شاہ ملائیشیا اوراحمد معروف بنگلا دیش میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور کو انڈونیشیا میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے، ڈنمارک میں موجود احمد فاروق سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے جبکہ عامراحمد عطوزئی کو بطور قونصل جنرل نیویارک تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں سے دو ناموں پر اعتراض عائد کیا گیا تھا سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو چین میں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس پر اعتراض کیا گیا، پاکستان کے مراکش میں سفیر حماد اصغر کی ترکمانستان تعیناتی کی سفارش پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔ اعتراض کے بعد دونوں ناموں کو سمری سے ہٹا کر بقیہ تمام سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی تمام نئے نامزد سفرا جلد اپنی نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here