ٹیکساس شدید گرمی کی لپیٹ میں

0
7

واشنگٹن (پاکستان نیوز) مقامی میڈیا اور نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید طوفان کے بعد ہزاروں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے، اس طوفان کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے 7 ٹیکساس کاؤنٹیز کے لیے میجر ڈیزاسٹر ڈیکلیرریشن کا اعلان کردیا جس سے وہاں کے رہائشی اور کاروباری ادارے وفاقی امداد کے اہل بن گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق،ہفتے کو 100 میل فی گھنٹہ (161 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے طوفان نے اس علاقے میں گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا، بجلی کی تاریں گر گئیں اور 8 لاکھ سے زائد افراد کو بجلی سے محروم کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here