نئی دہلی(پاکستان نیوز) ایئر انڈیا نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایئرانڈیا نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن کے لیے تمام پروازیں یکم ستمبر سے معطل رہیں گی۔بوئنگ طیاروں کی اپ گریڈیشن کے باعث فضائی سروس معطل ہو گی۔ جبکہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھی معطلی کی وجہ قرار دی گئی ہے۔ایئر انڈیا کے مطابق طیاروں کی متوقع کمی اور پاکستان کی فضائی حدود کی مسلسل بندش نے ایئر لائن کی طویل فاصلے کی پروازوں پر اثر ڈالا ہے۔ جس کے باعث پروازوں کے روٹ طویل ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ غیر ملکی خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود پر پابندی کے باعث ایئر انڈیا کو 12 ماہ میں تقریبا 600 ملین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔










