ڈالر کے مقابلے بھارتی کرنسی مزید گر گئی

0
1

دہلی (پاکستان نیوز) بھارتی کرنسی تاریخی تنزلی کا شکار ہے ، امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ گزشتہ روز 89.96 سے بڑھ کر 90.15 پر پہنچ گیا ہے، جو ریکارڈ کمی تصور کی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری کے مستقل انخلا اور امریکا بھارت تجارتی معاہدے کی غیر یقینی صورتحال نے ملکی معیشت پر شدید اثر ڈالا ہے۔رواں برس بھارتی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 5 فیصد کمزور ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے یہ ایشیا کی بدترین پرفارم کرنے والی کرنسیوں میں شامل ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکارڈ تجارتی خسارے، درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی نے ڈالر کی طلب بڑھا دی ہے۔سرمایہ کاری کے کمزور بہاؤ اور امریکی ٹیرفز کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار رواں سال اب تک 17 ارب ڈالر کاروبار سے نکال چکے ہیں، جس نے بھارتی روپے پر مزید دباؤ پیدا کیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت امریکا ٹریڈ ڈیل کی غیر یقینی صورتحال کے باعث مستقبل میں بھی بھارتی کرنسی دباؤ میں رہ سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here