لندن:ایک اور پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کورونا وائرس سے انتقال کر گیا

0
208

 

لندن(پاکستان نیوز) ساﺅتھ لندن میں ایک اور پاکستان ٹیکسی ڈرائیور نوول کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گیا۔ وہ ایک ہفتے میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والا دوسرا پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ہے۔ 27سالہ ذیشان احمد کا انتقال سینٹ جارج ہسپتال ٹوٹنگ میں ہوا۔ اس کے والد محمد اقبال گوندل نے اپنے اکلوتے بیٹے کو شہید قرار دیا جس نے دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے، جن کی عمر پانچ سال سے کم ہے۔ ذیشان 2014میں اپنے والدین کے ساتھ سرگودھا سے برطانیہ آیا تھا اور ٹوٹنگ بیک میں مقیم تھا۔ اس نے یکم اپریل کو وائرس کی علامات محسوس کرنا شروع کی تھیں اور اپنے گھر میں ہی سیلف آئسولیشن میں چلا گیا تھا، طبعیت بگڑنے پر اسے 10اپریل کو سینٹ جارج ہسپتال لے جایا گیا، اسے چھ روز کیلئے وینٹی لیٹر پر شفٹ کر دیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ اس مہلک وائرس سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here