اٹاوا (پاکستان نیوز)کینیڈا نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماوں پر پابندیاں لگا دیں۔ کینیڈین وزارت خارجہ کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے 11 رہنماوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ پابندیوں میں حماس رہنما یحی سنوار اور محمد الضیف بھی شامل ہیں۔ کینیڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد سے علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات کے سبب پابندیاں لگائی گئی ہیں، پابندیوں میں شامل افراد پر سفری اور اثاثے منجمد ہونے کی پابندیاں ہوں گی۔