واشنگٹن (پاکستان نیوز) یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے نان امیگرنٹ ورکرز کے لیے آئی 129 پٹیشن فارم درخواستوںکی دوبارہ سے وصولی کا اعلان کر دیا ہے ، عام طور پر امیگریشن ویب سائٹ یو ایس سی آئی ایس کی جانب سے عام طور پر درخواست فائل ہونے اور فیصلہ ہونے کے 30 روز کے بعد درخواست پر کارروائی روک دی جاتی ہے ، پالیسی میمورینڈم 602-0114 اور میمورینڈم 602-0142.1 کے تحت اب درخواست گزار ایچ ون بی ویزا کیلئے اپنی مسترد شدہ درخواستوںکو دوبارہ غور کرنے کے لےے اپلائی کر سکتے ہیں ، یو ایس سی آئی ایس کی جانب سے کورونا لاک ڈاﺅن کی وجہ سے متاثر ہونے والی درخواستوں کے لیے اپلائی کرنے کی تاریخ 31 مارچ مقرر کر دی گئی ہے ۔