امریکہ میں تارکین وطن بچے جبراً کام کرتے ہیں: نیویارک ٹائمز

0
69

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک ٹائمز نے تارکین وطن بچوں کے بارے میں امریکہ میں استحصال پر مبنی ایک نئی معیشت کا انکشاف کیا ہے ۔ یہ ایسے بچے ہیں جو والدین کے بغیر ملک میں آرہے ہیں اور ان میں سے کچھ کے سفر کا اختتام انتہائی ا ذیت ناک ملازمتوں پر ہورہا ہے۔ اخبار نے شائع شدہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کش ہر ریاست کی تمام صنعتوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور یہ تقریبا ایک صدی سے نافد العمل ” چا ئلڈ لیبر قوانین” کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا اور ٹینیسی میں چھتیں مرمت کرتے 12 سالہ بچوں ، ڈیلاویئر، مسیسپی اور شمالی کیرولینا کے مذبح خانوں میں کم عمر محنت کشوں اور جنوبی ڈکوٹا میں بچوں کو رات کی شفٹ میں لکڑی کے تختے پر کام کرتے دیکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ بچے زیادہ تروسطی امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں جو معاشی بدحالی کا شکار تھے اور وبا کے سبب ان کی صورتحال بدتر ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ان محنت کشوں کی تعداد گزشتہ ایک دہائی سے بتدریج بڑھ رہی تھی تاہم 2021 کے بعد سے اس میں یک دم اضافہ ہوا جس کی وجہ بچوں کے تحفظ کے لئے بنائے گئے نظام کا ختم ہوجانا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here