بھارتی رہنما کا ”گائو ماتا” کو ذبح کرنے پر پانچ مسلمانو ں کے قتل کا اعتراف

0
188

ممبئی (پاکستان نیوز)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ایم ایل اے گیان دیو آہوجا نے مبینہ طورپرگائے ذبح کرنے پر پانچ مسلمانوں کو قتل کرنیکا اعتراف کرلیا۔بی جے پی کے رہنما کی پارٹی کارکنان کو مسلمانوں کو قتل کرنے پر اْکسانے اور 5 مسلمانوں کو قتل کرنیکا اعتراف کرنیکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گیان دیو آہوجا بھارتی ریاست راجستھان کی اسمبلی میں بی جے پی کے رکن رہ چکے ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہیکہ بی جے پی رہنما اپنے حامیوں کو مبینہ طورپرگائے ذبح کرنیوالے مسلمانوں کے قتل پر اْکسا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ اس نے راجستھان میں پارٹی کارکنوں کومسلمانوں کو قتل کرنے کے لیے کھلا ہاتھ دیا ہے۔بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کارکن پکڑا گیا تو انھیں ضمانت پر بری کروالیا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ گفتگو چند دن قبل کی ہے، جب بی جے پی رہنما 45 سالہ چرنجی لال سینی کے خاندان سے ملنے گئے تھے جنہیں راجستھان میں بعض افراد نے ٹریکٹر چوری کے شبے میں تشدد کرکے مار دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here