کورونا : تعداد 21 کروڑ 8 لاکھ سے متجاوز

0
83

نیویارک (پاکستان نیوز) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 21 کروڑ 8 لاکھ 29 ہزار 653 ہو گئی ہے۔جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 21 اگست کو صبح 10 بجے جاری کیے جانیوالے اعداد وشمار کے مطابق امریکہ 3 کروڑ 76 لاکھ 13 ہزار 597 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔بھارت 3 کروڑ 23 لاکھ 58 ہزار 829 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 2 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار 99 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔فرانس 66 لاکھ 60 ہزار 315 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں چوتھے ، روس 66 لاکھ 13 ہزار 107 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور برطانیہ 64 لاکھ 59 ہزار 643 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ ترکی 61 لاکھ 77 ہزار 660 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، ارجنٹائن 51 لاکھ 24 ہزار 963 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ کولمبیا 48 لاکھ 83 ہزار 932 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here