گوگل سے جاسوسی فیچرز پر وضاحت کا مطالبہ

0
111

نیویارک (پاکستان نیوز)60 کے قریب انسانی حقوق کی تنظیموں نے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے خفیہ جیوفینس وارنٹس کے متعلق صارفین کو آگاہ کرے کہ کس طرح وہ دنیا کے کروڑوں انسانوں کی جاسوسی کا انجام دے رہا ہے ، نیویارک کے پرائیویسی گروپ سرویلنس ٹیکنالوجی اوورسائٹ پروجیکٹ نے گوگل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جیو فینس ، کی ورڈز ٹیکنالوجی کے متعلق صارفین کو آگاہ کرے کہ کس طرح صارفین کی خفیہ معلومات کو حاصل کیا جا رہا ہے اور اس کے تحفظ کے لیے کیا طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے ، ایس ٹی او پی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر البرٹ فوکس نے بتایا کہ گوگل کو اپنی پالیسیز کے حوالے سے مزید شفاف طریقہ کار اپنانا چاہئے اور اس میں کسی قسم کی رازداری نہیں ہونی چاہئے ، صارفین کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان کے ڈیٹا کو کس حد تک مانیٹر کیا جا رہا ہے ، انھوں نے کہا کہ گوگل کی جانب سے جیو فینس اور کی ورڈز سب سے مشتبہ فیچرز ہیں جن کے متعلق عام صارفین کو کوئی معلومات حاصل نہیں ہے جبکہ ان فیچرز کے ذریعے بڑے پیمانے پرجاسوسی کی جا رہی ہے ۔ایس ٹی او پی کی جانب سے جولائی میں کانگریس کی جانب سے گوگل کے سی ای او سندر پیچائی کو طلب کرنے اور اس حوالے سے معلومات جاننے کے عمل کو خوش آئند قرار دیا گیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here