کورونا جنگ سے زیادہ مہلک ،1کروڑ امریکی بے روز گار

0
164

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، دو ہفتوں کے دوران بے روزگار ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ، لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 66 لاکھ کے قریب افراد بے روزگار ہوئے ہیں جبکہ دو ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر بے روزگار ہونے والے افراد کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔جولائی 2013کے بعد امریکہ میں بے روزگار ہونے والے افراد کی یہ تعداد سب سے زیادہ ہے ، 6 جولائی 2013 میں بے روز گار ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here