واشنگٹن(پاکستان نیوز) یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے ایسے تارکین کو جن کی کارروائی ڈاکا قوانین کے تحت موخر کر دی گئی تھی کو اپنے بچوں کیلئے آن لائن درخواست جمع کروانے کیلئے اہل قرار دے دیا ہے ، ایسے تارکین اب فارم Iـ821D جمع کروا سکتے ہیں ، یو ایس سی آئی ایس کے ڈائریکٹر جاڈو ایم جونیئر نے بتایا کہ ہمارا ادارہ آن لائن درخواست جمع کرانے کی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے تارکین کا قیمتی وقت بچ جاتا ہے ، آن لائن کارروائی ہمارے کاغذی انحصار کو کم کر رہی ہے ، رواں مالی سال فروری کے دوران امیگریشن کو 8.8 ملین سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔