عمران حکومت گرانے سے پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکارہو گیا:اسرائیلی اخبار

0
84

واشنگٹن (پاکستان نیوز) پاکستان میں بڑھتے ہوئے معاشی اور سیاسی عدم استحکام کو بڑی طاقتیں بڑے غور سے دیکھ رہی ہیں، مالیاتی ادارے پاکستان کو ان ممالک کی صف میں شامل کررہے ہیں جو ڈیفالٹ کے قریب ہیں۔ اسرائیلی اخبار ڈیلی یروشلم پوسٹ نے پاکستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک مفصل رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کا گرنا یہ اشارہ دے رہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔ بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے درمیان سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے پاکستانی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میںنئی کم ترین سطح پر آگئی۔ عمران خان کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے پاکستان سیاسی اور اقتصادی افراتفری کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے روپے کی اس گراوٹ کا ذمہ دار ملک کے اعلیٰ درآمدی بل کے ساتھ آئی ایم ایف کی جانب سے اسلام آباد کو 1.17 بلین ڈالر کی اہم ادائیگی کے اجرا میں تاخیر کو بھی قرار دیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں نمایاں اضافہ سے منہگائی کی وجہ سے عام پاکستانی کی زندگی مزید دشوار اور یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی مشکل ہو گئی ہے۔ اخبار یروشلم پوسٹ نے مختلف تجزیہ کاروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستان میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام عمران حکومت کو گرانے سے پیدا ہوا۔ ملکی حالات بدترین نہج کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ عوام الزام لگا رہے ہیں کہ عمران حکومت کو امریکہ کی ایما پرتبدیل کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here