واشنگٹن(پاکستان نیوز) ویسٹ ورجینیا کے سیکرٹری آف سٹیٹ اینڈریو میک وارنر کے بم شیل بیان نے سیاست اور اسٹیبلشمنٹ حلقوں میں ہلچل پیدا کر دی، انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ 2020ء کے صدارتی الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی اور خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے الیکشن کے نتائج کو تبدیل کر کے جوبائیڈن کو صدر بنوایا تھا، اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کی پالیسیوں سے خوفزدہ تھی انہیں ایک ایسا صدر چاہیے تھا جو پینٹاگون کی انگلیوں پر ناچے، انہوں نے کہا کہ یہ بات سو فیصد درست ہے کہ گزشتہ صدارتی الیکشن سی آئی اے نے چرایا۔ اسٹیبلشمنٹ ایک بار پھر اپنی پالیسی کے مطابق 2024ء میں ہونیوالے صدارتی انتخابات کے نتائج کو بھی تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے لیکن اس بار عوام ان کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔