کینیڈین شہریوں کی اکثریت امریکہ میں انضمام چاہتی ہے: ٹرمپ

0
66

اوٹاوا(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بہت سے کینیڈین چاہتے ہیں کہ ان کا ملک امریکا کی 51ویں ریاست بنے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ کینیڈا کے شہریوں کی بڑی تعداد امریکہ کی 51ویں ریاست کا حصہ بننا چاہتی ہے۔ کینیڈین بہت زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن انہیں سیکیورٹی کے لیے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ہم پر انحصار کرتے ہیں، جو کہ ہمارے ساتھ بہت ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا ایسی کاریں تیار کرتا ہے جو ہم بھی تیار کر سکتے ہیں اور پھر انہیں امریکہ بھیج دیتے ہیں۔ کینیڈا امریکہ کو بہت سی دوسری چیزیں بھیجتا ہے جس میں وہ لکڑی بھی شامل ہے جس کی امریکہ کو ضرورت نہیں ہے تاہم امریکی صدر کے بیان نے کینیڈا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور کینیڈین میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک حالیہ سروے کے مطابق 10 میں سے 7 کینیڈین امریکی شہری بننے کے مخالف تھے۔اس حوالے سے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واضح طور پر کہا ہے کہ قیامت تک کینیڈا کو امریکا میں ضم نہیں کیا جائے گا۔ کینیڈین وزیر اعظم نے امریکی درآمدات پر 25 فیصد محصولات عائد کرکے امریکی محصولات کا جواب دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here