ٹرمپ ٹاورکواُڑانے کا منصوبہ ناکام، ایف بی آئی نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

0
115

 

نیویارک(پاکستان نیوز)ٹرمپ ٹاور سمیت امریکہ کے انتہائی حساس مقامات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ، سیکیورٹی اداروں نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جن کے خلاف 14 صفحات پر مشتمل مجرمانہ رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے ، سیکیورٹی اداروں نے آئی ایس آئی ایس کی حمایت میں مالی امداد اور تخریب کاری کی دیگر وارداتوں میں ملوث پائے جانے پر جنوبی کیرولینا کے کرسٹوفر سین میتھیو اور ٹیکساس کے جے لین کرسٹوفر کو گرفتار کر لیا ہے ، ایف بی آئی نے ملزمان کی گروپ چیٹ بھی حاصل کر لی ہے جس میں وہ بڑے پیمانے پر نقصانات کی باتیں کر رہے تھے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here