اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستان2026تا 2028ء کی مدت کے لیے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کو اس انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے مضبوط موقف، خدمات اور عالمی انسانی حقوق کے فریم ورک میں کردار کا اعتراف ہے۔پاکستان عالمی برادری کے ساتھ برداشت، احترام، شمولیت، اتفاقِ رائے اور تعمیری شراکت کے اصولوں پر مبنی تعاون جاری رکھے گا۔








