یہودیوں سے نفرت کے رحجان میں اضافہ

0
105

واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے حکام کے اجلاس میں ملک میں یہودیوں کیساتھ نفرت اور اسلاموفوبیا میں اضافے کے رجحا ن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ الجزیرہ کے مطابق اجلاس میں امریکا میں مقیم یہودی، عرب اور دنیا کے دیگر خطوں سے تعلق رکھنے والے عرب نوجوانوں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں سیکنڈ جنٹلمین ڈگلس ایم ہوف، اقوام متحدہ میں نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ اور یو ایس ایمبیسڈر ایٹ لارج برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی رشاد حسین نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here