صومالین خاتون کی سکول بس کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی، کارروائی کا سامنا

0
102

سیٹل (پاکستان نیوز)مقامی ”سوشل جسٹس وارئیر” کہلانے والی کنگ کائونٹی کونسل کی نمائندہ خاتون گارڈھیرے نے سکول بس میں سوار ہو کر بچوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دیدی جیسے ہی بچے خوفزدہ ہو کر بس کے ایمرجنسی گیٹ سے نیچے اترتے تو خاتون نے چیختے ہوئے ان کو بزدل قرار دیا اور کہا کہ تمہاری کلاس کے دیگر طلبا کو نقصان کے ذمہ داری تم خود ہو گے۔ ”دی پوسٹ ملانیئل” کے مطابق 2010میں پیش آنے والے اس واقعہ میں خاتون نے بس میں صومالیہ اور امریکہ کے تعلقات پر بحث شروع کی تو ڈرائیور نے اسے حوصلے سے کام لینے اور گاڑی سے نیچے اترنے کیلئے اصرار کیا تو خاتون نے بس کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دیدی ،کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر نے ہولمگرین نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کے قبضے سے کوئی ہتھیار یا بم برآمد نہیں ہوا ، ان کا اقدام بچوں کو ڈرانے کی حد تک تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here