نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی پریس کانفرنسز میں حقائق کو چھپانے کے لیے رپورٹرز پر لفظی حملوں سے وقت ضائع کر رہے ہیں ، سی این این کے معروف رپورٹر کوپر نے اپنے تجزیے میں لکھا کہ ہمارے ملک کے صدر ٹرمپ کورونا وائرس کے حوالے سے پریس کانفرنسز کے دوران حقائق بتانے کی بجائے سخت سوالات کرنے والے رپورٹرز پر لفظی حملوں سے وقت ضائع کر رہے ہیں ، وہ ادھر ادھر کی باتیں کر کے وقت گزار جاتے ہیں جبکہ اصل سوالات کے اپنے جوابات کے منتظر رہ جاتے ہیں اور اگر کوئی صحافی اپنے سوالات کے جوابات پر انحصار اور تکرار کرے تو ٹرمپ اس کو کھری کھری سنا کر وقت گزار ی کر لیتے ہیں ، ایسے میں کون ہمارے سوالات کے جوابات دے گا۔