مزید پاکستانی غربت کا شکار؛ عالمی بینک

0
41

اسلام آباد (پاکستان نیوز) عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 1.8فیصد کی معمولی شرح نمو اور 26فیصد بلند شرح مہنگائی مزید ایک کروڑ پاکستانیوں خط غربت سے نیچے دھکیل سکتی ہے۔عالمی بینک نے اپنی دوسالہ پاکستان ڈیولپمنٹ آئوٹ لک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان اپنے بڑے میکرواکنامک اہداف میں سے ماسوائے ایک کے کوئی حاصل کر سکے گا، پاکستان بنیادی بجٹ ٹارگٹ بھی حاصل نہیں کرے گا،پاکستان میں شرح غربت40 فیصد کی موجودہ بلند ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے، 9.8کروڑ کے لگ بھگ افراد پہلے سے غربت کا شکار ہیں، مزید ایک کروڑ خط غربت کے قریب قریب کھڑے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زرعی پیداوار میں اضافے کا غریب طبقے کوفائدہ پہنچنا چاہیے تھا مگر مہنگائی اور مختلف شعبوں میں محدود تنخواہوں کے باعث ایسا نہ ہو سکا۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مزدوروں کی دیہاڑی میں صرف پانچ فیصد اضافہ ہوا،جبکہ شرح مہنگائی 30 فیصد سے زائد تھی۔ عالمی بینک نے خبردار کیا کہ روزمرہ کے بڑھتے اخراجات سکول نہ جانیوالے بچوں کی تعداد میں اضافے اور علاج معالجہ تاخیر کا باعث بن سکتے ہیں۔ ملک کے کئی علاقوں میں فوڈ سکیورٹی ابھی تک ایک تشویش ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here