نیوجرسی کی عید کمیٹی نے نماز عید الفطر کے منسوخ ہونے کا اعلان کر دیا

0
164

لاک ڈاﺅن کی وجہ سے 10سے زائد لوگ جمع نہیں ہو سکتے ،انشااللہ آئندہ برس نماز کا انعقاد کرینگے

نیویارک (پاکستان نیوز)نیوجرسی کی عید کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ عیدالفطر کی نماز ادا نہیں کی جائیگی کیونکہ انتظامیہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے دس سے زائد لوگوں کے جمع ہونے پرپابندی عائد کر رکھی ہے ، کورونا وائرس سے بچاﺅ اور شہریوں کی صحت کو فوقیت دینے کے لیے اس مرتبہ عیدالفطر کی نماز کو منسوخ کر دیا گیا ہے ، عید کمیٹی کی جانب سے تمام رضاکاروںکا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا جوکہ ہر سال عید الفطر کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرتے ہیں ، کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ انشااللہ آئندہ سال ہم امید کرتے ہیں کہ نماز عید پورے اہتمام کے ساتھ ادا کی جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here