نیویارک (پاکستان نیوز ) سی ڈی سی کی جانب سے امریکہ میں ایک بار پھرشہریوں کو ”اِن ڈور” پبلک اجتماعات میں ماسک پہننے کی گائیڈ لائینز جاری کر دی گئی ہیں۔ ”اِن ڈور” پبلک اجتماعات سے مراد یہ ہے کہ اگر آپ کسی ایک جگہ پر مثال کے طور پر کسی میٹنگ ، عبادت گاہ ، ریسٹورنٹ ، ہال ، مسجد ، چرچ، سکول ، بار وغیر ہ میں موجود ہیں تو ایسے اجتماعات میں آپ کو ماسک پہننا چاہئیے۔ امریکی ادارے سی ڈی سی کی جانب سے ”اِن ڈور” ماسک کی گائیڈ لائینز ، کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر جاری کی گئی ہے۔دریں اثناء واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ فیڈرل گورنمنٹ کے تمام ملازمین کے لئے ویکسین کو لازم قراردینے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی فیڈرل گورنمنٹ میں چالیس لاکھ ملازمین کام کرتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ ایسے افراد کہ جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی، کے کورونا وائرس کی خطرناک قسم ڈیلٹا کے شکار ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔ایسے افراد کہ جنہوںنے ویکسین لگوائی ہے۔