گفٹ کارڈز کا استعمال؛ 9سال تک توسیع

0
10

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک حکومت نے گفٹ کارڈز کی قابل استعمال تاریخ کو 9سال تک بڑھا دیا ہے اگر آپ نے 10دسمبر 2022کے بعد گفٹ کارڈ خریدا ہے تو آپ اسے مزید 9سال تک استعمال کر سکیں گے ، گفٹ کارڈز اور گفٹ سرٹیفکیٹ تعطیلات کے لیے ایک آسان تحفہ ہیں، اس لیے نیویارک کے شہریوں کو یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ نیو یارک اسٹیٹ کے قانون کے تحت، 10 دسمبر 2022 کو یا اس کے بعد خریدے گئے گفٹ کارڈز یا گفٹ سرٹیفکیٹ، اس تاریخ سے نو سال تک کارآمد رہیں گے۔ کاروبار کو 9 سال کے بعد اسے ختم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ نیو یارک ریاست میں غیرفعالیت کی فیس پر پابندی ہے۔ جب آپ اس کے بارے میں سوچتے ہیں ـ یہ کافی مضحکہ خیز تھا کہ ریستوراں (یا کوئی اور کاروبار) جب چاہیں گفٹ کارڈ پر پیسے لے سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here