اسرائیل کا جولائی سے غرب اردن کے الحاق کا اعلان

0
122

مقبوضہ بیت المقدس،بیروت (پاکستان نیوز) قابض صہیونی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غرب اردن کے اسرائیلی سے الحاق کے اعلان پرعمل درآمد یکم جولائی سے شروع ہوگا الحاق ایک ہی بار میں ممکن نہیں، مرحلہ وار اس اعلان پرعمل درآمد کیا جائے گا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ریزرو فوج کے افسروں کے ایک وفد سے ملاقات میں نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے غرب اردن کے الحاق کے اعلان پر مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔ امریکہ بھی غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے مرحلہ وار پروگرام کوآگے بڑھانے کا حامی ہے۔دوسری طرف حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ حماس نے غرب اردن کا الحاق روکنے کیلئے تین محاذوں پرکام کا فیصلہ کیا ہے ،غرب اردن پر اسرائیلی قبضے اور الحاق کے پروگرام کو ناکام بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کا استعمال کیا جائے۔مسلح جدو جہد شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here