رائے شماری2020ء کے حوالے سے میئر آفس نیویارک میں میڈیا آگاہی سیمینار کا انعقاد

0
313

 

Meeta Amand ، فاحد احمد ، عالیہ بھاٹیہ ، مریم بیدی کے میئر آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر Amit Singh Bagga کی خصوصی شرکت
رائے شماری کا مقصد صرف رہائش پذیر افراد کی درست معلومات کا اندراج کرنا ہے ، ہمارا کسی کے قانونی یا غیر قانونی ہونے سے کوئی تعلق نہیں:امیت آنند
رائے شماری کیلئے 40ملین ڈالر مختص ہوئے،شہریوں کی نجی معلومات کوکسی ایجنسی سے شیئر نہیں کیا جائیگا، عالیہ بھاٹیہ ، مریم رئوف کا بھی خطاب

نیویارک (پاکستان نیوز)2020میں نیویارک میں رائے شماری کے شروع ہونے میںکچھ وقت ہی رہ گیا ہے ، میئر آفس کی جانب سے رائے شماری 2020 بارے مہم زور و شور سے شروع ہو چکی ہے ، اسی سلسلے میں ایک تقریب گزشتہ دنوں میئرآفس میں منعقد کی گئی جس میں سائوتھ ایشین میڈیا خصوصی طور پر بلایا گیا تھا ، اس سیمینار کا انعقاد نیویارک میئر آفس اور نیویارک سائوتھ ایشین کولیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا ، تقریب کے منتظمین میں Meeta Amand ، فاحد احمد ، عالیہ بھاٹیہ ، مریم بیدی کے میئر آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر Amit Singh Bagga نے خصوصی طور پر شرکت کی ، امیت آنند نے تقریب کا آغاز کیا اور تمام شرکا اور مہمان خصوصی کا آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے آج کی میٹنگ کے اغراض و مقاصد بیان کیے انھوں نے بتایا کہ اس سے ہم سائوتھ ایشین کی اصل تعداد کامعلوم ہوگا اور جس کی وجہ سے ہر سال کا حکومتی بجٹ استعمال ہوگا اور سائوتھ ایشینز کی تعداد بڑھنے سے ہر محاز پر جن میں سکول ، کالج ، صحت اور معیار زندگی پر ہمارے استعمال میں آنے والے بجٹ میں اضافہ ہو سکتا ہے ، اس موقع پر آمیت سنگھ نے کہا کہ رائے شماری کی صیح گنتی سے کسی بھی قسم کے خوف کی ضرورت نہیں ہے ، رہائش لیگل یا ال لیگل ہو اس کی معلومات امیگریشن کو بالکل نہیں دی جائے گی ، ہمارا مقصد ہر گھر میں رہنے والوں کی صیح تعداد کا معلوم کرنا ہے ، اصل معلومات سے ساوتھ ایشین کو اس کی معلومات کا بہت فائدہ ہوگا ، انھوں نے کہا کہ مالک مکان کو بھی کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اس کے مکان میں کتنے لوگ رہتے ہیں ، ہمارا تعلق صر ف رائے شماری سے ہوتا ہے ، خاتون سے نہیں ، ہم آپ کی دی ہوئی معلومات کو کسی بھی سطح پر غلط ایجنسیوں کو نہیں دیں گے ، اس کا استعمال مستقبل کی صیح رائے شماری سے ہے تاکہ ووٹوں کا صیح اندراج کیا جا سکے اور جتنی زیادہ کمیونٹی ہوگی تنا ہی اس کمیونٹی کے لیے بجٹ پاس ہوگا ، حکومت ، میئر نے 40 ملین ڈالر کی خطیر رقم رائے شماری کے لیے تجویز کی ہے اور اس میں میڈیا کمپیئن کے لیے 8 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں ، رائے شماری میں کسی شخص کی شہریت کا سٹیٹس معلوم کرنا ہمارا مقصد نہیں ہے ، ہمارا مقصد رہائش پذیر افراد کا درست اندراج ہے ، خواہ وہ لیگل ہے یا ال لیگل ، اس موقع پر عالیہ بھاٹیہ ، مریم رائوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رائے شماری 2020کی اہمیت کو واضح کیا ، آخر میں میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here