رومانیہ: 25 لاکھ ڈالر کی چوری شدہ کتابیں برآمد

0
124

 

بخارسٹ (پاکستان نیوز)رومانیہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ اسے لندن میں ایک گودام سے چوری کی گئی تقریباً 2.5 ملین مالیت کی 200 نایاب کتابیں ملی ہیں۔ ان کتابوں کو لندن کے ایک گودام سے چرا کر رومانیہ کے دیہی علاقے کے ایک گھر میں فرش کے نیچے دفن کیا گیا تھا۔ان کتابوں میں گیلیلیو اور آئزک نیوٹن کی کتب کے پہلے ایڈیشن بھی شامل ہیں۔ جنوری 2017 میں ان کتابوں کو چوری کر لیا گیا تھا۔ ان افراد کی شناخت رومانیہ سے تعلق رکھنے والے منظم جرائم پیشہ گروہ کی حیثیت سے کی گئی تھی۔لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ گروہ برطانیہ کے گوداموں میں ہونے والی بڑی بڑی چوریوں کی سیریز کا ذمہ دار ہے۔افسران نے شمال مشرقی رومانیہ کے علاقے نیما میں واقع ایک گھر کی تلاشی کے دوران یہ کتابیں فرش کی کھدائی کے بعد برآمد کیں۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جون 2019 میں برطانیہ، رومانیہ اور اٹلی کے 45 پتوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ تیرہ افراد پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے اور ان میں سے 12افراد نے پہلے ہی جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here