بینکوں کا مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک کیخلاف الہان عمر کا خط

0
138

واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) مسلم خاتون نمائندہ الہان عمر نے ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے بینکنگ سیکٹر میں ان کی حق تلفی کے خلاف اعلیٰ حکام کو خط تحریر کیا ہے جس میں اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔دی کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کیئر نے الہان عمر کی جانب سے امریکی ایوان اور سینیٹ کے ایک مشترکہ خط کا خیرمقدم کیا ہے جس پر 22 قانون سازوں نے بائیڈن انتظامیہ کو مخاطب کیا ہے اور تمام امریکی بینکنگ ریگولیٹرز کے سربراہان نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی اور مسلمان امریکیوں سمیت تارکین وطن کمیونٹیز اور رنگین کمیونٹیز کے لیے بینکنگ تک رسائی کو بہتر بنائیں۔گزشتہ جمعہ کو بھیجے گئے اس خط کی قیادت نمائندہ الہان عمر (DـMN) اور سینیٹر الزبتھ وارن (DـMA) نے کی تھی اور اس پر 20 دیگر امریکی ایوان اور سینیٹ کے قانون سازوں نے بھی دستخط کیے تھے۔بینکوں کا امریکی مسلم، عرب اور فارسی خاندانوں کو غلط طریقے سے نشانہ بنانا، اور ان کے اکاؤنٹس کو بند کرنا، امریکی مالیاتی شعبے میں ایک نقصان دہ اور امتیازی عمل ہے جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ یہ امتیازی سلوک دیگر تارکین وطن اور رنگ برنگی برادریوں تک بھی پھیلا ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here