برطانوی حکومت کا سرکاری ملازمین کو گھر بیٹھے تنخواہ دینے کا اعلان

0
674

 

کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے پیش نظر سکیم تین ماہ چلے گی، حکومت 80 فیصد ادا کرےگی

لندن (پاکستان نیوز) برطانوی حکومت نے سرکاری ملازمین کو گھر بیٹھے تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس جاب سکیم متعارف کرا دی ہے جس کے تحت ٹیکس دینے والوں کو گھر بیٹھے تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے پیش نظر شروع گئی سکیم کم سے کم تین ماہ چلے گی اور حکومت تنخواہوں کا 80 فیصد ادا کرے گی۔ رہائشی کرایہ داروں کی مدد کے لئے ایک ارب پاو¿نڈ کا اعلان بھی کیا گیا۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here